Saturday, 16 November 2024, 10:30:27 pm
 
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا اولمپیاڈ2024کے انتظامات کا جائزہ
November 16, 2024

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کو ان کی مکمل صلاحیتوں کے ادراک میں مدد کے لئے تمام شعبوں میں ان کی حمایت کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 ہفتہ کے روز اسلام آباد میں پرائم منسٹرز یونیورسٹیOLYMPIAD دو ہزارچوبیس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے وائس چانسلرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانامشہود احمد خان نے کہا کہ کھیلوں کا یہ بڑا ایونٹ ایک اہم اقدام ہے جہاں ملک بھر سے تین ہزار کھلاڑی اکٹھے ہوتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ایونٹ صحت مند مسابقت کے جذبے کو فروغ دے گا اور نوجوانوں کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طورپر کام کرے گا تاکہ وہ فخر کے ساتھ اس میں شمولت اختیارکریں اور کامیابی کے حصول کے لئے اپنی جامعات کی نمائندگی کرسکیں۔

OLYMPIAD جس میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے تین ہزار اتھلیٹس اکٹھے ہوں گے اس ماہ کی اکیس تاریخ سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔