نئے انتظامی نظام کے تحت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں علاقائی ترقیاتی کونسل کے ارکان کے انتخاب اور مقامی نمائندگی کیلئے جرگوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز باجوڑ، کرم، باڑہ، خیبر، اپر دیر اور لوئر دیر میں مقامی عمائدین، علماء کرام اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جرگے اور مشاورتی اجلاس منعقد کئے گئے، جن میں علاقائی ترقیاتی کونسل کے کردار، مقامی نمائندگی، عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام، مقامی عمائدین کے ساتھ مشاورت کے ذریعے علاقائی ترقیاتی کونسل کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کیلئے معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
مقامی عمائدین نے نئے انتظامی نظام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون، عوامی مسائل کے حل اور علاقے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔