وزیراعظم شہباز شریف نے روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں خصوصاً تجارت و سرمایہ کاری، توانائی اور اقتصادی ترقی میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
روسی وزیر داخلہ نے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کیلئے اپنے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے منظم جرائم کیخلاف کارروائی میں تعاون مضبوط بنانے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔