Thursday, 15 October 2026, 11:05:42 pm
 
نائب وزیراعظم کا شراکت دار ممالک کیساتھ مسلسل سفارتی روابط پر زور
October 15, 2026

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کے شراکت دار ممالک کے ساتھ تعلقات میں مثبت پیش رفت برقرار رکھنے کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

وہ  جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق اعلیٰ سطح کے حالیہ دوروں کے نتائج اور آئندہ روابط کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اسحاق ڈار نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ قریبی روابط برقرار رکھیں، ابھرتے ہوئے معاشی مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور طے شدہ فیصلوں پر بروقت عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اجلاس میں طے شدہ اقدامات کو آگے بڑھانے، تجارت، سرمایہ کاری اوردیگر اہم شعبوں میں تعاون  کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔