Thursday, 15 October 2026, 11:04:07 pm
 
وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ
October 15, 2026

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آج تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر بینک آف امریکہ سمال ٹاکس سمپوزیم سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر خزانہ نے ٹیرف اصلاحات، مسابقتی عوامل اور مخصوص مالی معاونت کے ذریعے برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی پر زور دیا۔

گفتگو میں ٹیکس کی انتظامی اصلاحات، ٹیکس کے دائرہ کار کو وسعت دینے، نجکاری اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔