Thursday, 15 October 2026, 11:05:27 pm
 
پاکستان،عالمی بینک کا تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
October 15, 2026

 پاکستان اور عالمی بینک نے ملکی شراکت داری کے طریقہ کار کے تحت مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون کو مزیدوسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار آج تھائی لینڈ کے  دارالحکومت بینکاک میں وزیر برائے اقتصادی امور اور عالمی بینک گروپ میں پاکستان کے گورنر احد خان چیمہ اور عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز اینا بیئرڈے کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

یہ ملاقات عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے دو ہزار چھبیس کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ہوئی، جس میں پاکستان کےرواں سال سے دو ہزار پینتیس تک کے ملکی شراکت داری کے  طریقہ کار پر عمل درآمد پرغور کیاگیا۔