صدر ڈاکٹر عارف علوی نے علماء کرام پر زور دیا ہے کہ وہ ماں اور بچہ کی صحت سے متعلق عوام میں آگہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
کراچی میں مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے علماء سے کہاکہ وہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق خواتین کے وراثت کے حقوق کے بارے میں عوام میں آگاہی پیداکریں۔وفد نے بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے اور تمام اہم امور خصوصاً کروناوائرس کے دوران علماء کرام کے ساتھ مشاورت پر صدر اور حکومت کے کردار کوسراہا۔ملاقات کے دوران علماء نے رمضان المبارک میں ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھولنے پر شکریہ ادا کیا۔