Sunday, 20 April 2025, 02:00:57 am
 
وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،عطاء اللہ تارڑ
April 19, 2025

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سال میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر آچکی ہے۔اوورسیز پاکستانیوں نے مارچ کے مہینے میں 4اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی ریکارڈترسیلات بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاونٹ  ایک اعشاریہ  19 ارب ڈالر سرپلس میں ہے۔آئی ٹی برآمدات اوپر چلی گئی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں یہ کامیابیاں ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں، اس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر،ایس آئی ایف سی اور اداروں کا بڑا کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج آئی ایم ایف  پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کی تعریفیں کررہا ہے۔خدانخواستہ ملک دیوالیہ ہوجاتا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوتے۔