وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے کھئیل داس کوہستانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور اُن سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
محمد شہباز شریف نے وزیر مملکت کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں،واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔