وزیراعظم شہباز شریف نے دوست ممالک کو پاکستان کی کان کنی اور معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
لاہور میں ہیلتھ، انجینئرنگ اینڈ منرلز شو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ شعبے منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
مہنگائی اور پالیسی ریٹ کے ساتھ ساتھ بجلی کے نرخوں میں کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں نوجوان آبادی ہے اور وہ خود کو جدید تکنیک اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو بہت قیمتی قدرتی وسائل سے نوازا ہے، کانوں اور معدنیات کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا۔