Sunday, 20 April 2025, 02:06:24 am
 
پاکستان اور اقوام متحدہ کا امن مشنز میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
April 19, 2025

وزیر داخلہ محسن نقوی نے عالمی امن کے لئے پاکستان کی دیرینہ وابستگی اور اقوام متحدہ کی امن کوششوں کے لئے مسلسل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

وہ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل فار پیس آپریشنزGeneral Jean Pierre Lacroix سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

محسن نقوی نے گزشتہ برسوں کے دوران اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنوں میں پاک فوج اور پولیس افسروں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ کئی سالوں بعد پاکستانی پولیس افسر اقوام متحدہ کے مشنوں اور اہم کارروائیوں میں ایک بار پھر فعال طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے پاکستان کی نیشنل پولیس اکیڈمی میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لئے علاقائی تربیتی کورسز کی میزبانی کرنے کی تجویز پیش کی۔

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل General Jean Pierre Lacroix نے پاکستانی افسروں کی خدمات کو سراہا اور مشکل حالات میں امن کے فروغ کے لئے پاکستان کے مسلسل عزم و لگن کی بھی تعریف کی۔