Sunday, 20 April 2025, 12:53:41 am
 
پاکستان اور افغانستان کا امن اور ترقی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
April 19, 2025

پاکستان اور افغانستان نے امن اور ترقی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے کابل میں دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے دوران ہوا۔

پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار جبکہ افغان ٹیم کی سربراہی عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کر رہے ہیں۔

دونوں فریقوں نے دوطرفہ مسائل کے حل کے مذاکرات مثبت ماحول میں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بات چیت میں دو طرفہ تعلقات سے متعلق موضوعات کی ایک جامع رینج شامل تھی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بشمول سیکورٹی، تجارت، ٹرانزٹ، کنیکٹیویٹی اور عوام سے عوام کے

رابطوں میں تعاون بڑھانے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

نائب وزیر اعظم نے علاقائی تجارت اور رابطے کے امکانات کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے تمام متعلقہ مسائل، خاص طور پر سیکورٹی اور بارڈر مینجمنٹ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔