Thursday, 15 May 2025, 09:02:50 pm
 
اقوام متحدہ میں پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
May 15, 2025

اقوام متحدہ میں پاکستان نے غزہ میں مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کااعادہ کیا ہے۔

یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران غزہ میں انسانی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو تنازعہ فلسطین کو دو ریاستی حل کی بنیاد پر حل کرنا چاہیے جس میںانیس سوسڑسٹھ سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ القدس الشریف کو ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے۔