وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائربیس کا دورہ کیا جنہوں نے معرکہ حق ۔کے دوران بھارتی جہاز مار گرائے اور فضائوں میں پاکستان کی برتری قائم کی ۔
وہ پاک فضائیہ کے ان شاہینوں سے ملے جنھوں نے اکیسویں صدی کی انتہائی طویل فضائیہ جنگ میں مادروطن کے دفاع کیلئے بھارتی جہازوں کو تباہ کیا ۔
نائب وزیراعظم اسحق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف ، پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر ، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیراحمد سدھو، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیراطلاعات عطا اﷲ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔