Thursday, 15 May 2025, 10:08:46 pm
 
پاکستان نے امریکہ اورحوثیوں کے درمیان جنگ بندی کومثبت پیشرفت قراردیا
May 15, 2025

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ اور حوثیوں کے درمیان جنگ بندی کو مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔

یمن کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ میں قومی بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے یمن کے بحران کے پر امن حل کی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے حوثیوں اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کوسفارتی کامیابی اور یمنی دھڑوں کے مابین مذاکرات آگے بڑھانے کا موقع قرار دیا۔

انہوں نے یمن کے تنازعے کے پر امن اور سیاسی حل کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔