Thursday, 15 May 2025, 08:25:09 pm
 
ایکنک نے 355 ارب 70 کروڑ روپے کے نو ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
May 15, 2025

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے تین سوپچپن ارب سترکروڑروپے مالیت کے مختلف شعبوں کے نوترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکے زیرصدارت منعقدہ ایکنک کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

منصوبوں میں آمدورفت، توانائی، تعلیم ،آبی وسائل ،تجارتی سہولیات، سیاحت اور آفات کے بعد بحالی کے شعبے شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم نے ملک کے تمام خطوں میں جامع پائیدار اورترقی کوآگے بڑھانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔