پاکستان اور آذربائیجان نے معیشت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاہے ۔یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے درمیان وفودکی سطح پر بات چیت میں طے پایا ۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستا ن کی نمائندگی کی جبکہ آذربائیجان کے وفد کی قیادت وزیرخارجہ جیہون بیراموف نے کی ۔فریقین نے زمینی اور فضائی رابطوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔پاکستان اور آذربائیجان نے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں ۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور ان کے آذربائیجان کے ہم منصب نے معاہدے پر دستخط کئے ۔