وفاقی حکومت نے رواں سال کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف جاری اورسماجی شعبے کے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے تین سوانیس ارب چھپن کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں۔
وزارت منصوبہ بندی،ترقی اوراصلاحات کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جاری کئے گئے فنڈز میں دوسوسات ارب روپے سے زائدوفاقی وزارتوں، ستاسی ارب روپے کارپوریشنوں،پچیس ارب روپے سے زائدخصوصی شعبوں اورپچھہترکروڑروپے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرنواوربحالی کے ادارے کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔اسی طرح پچپن ارب بیس کروڑ روپے نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، چودہ ارب روپے ہائرایجوکیشن کمیشن، گیارہ ارب روپے سے زائدریلوے اورساٹھ ارب روپے سے زائدرقم قومی ہیلتھ سروسز کے لئے جاری کی گئی ہے۔