ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کی ممتاز نیوز کاسٹر ثریا شہاب کی آج (بدھ) چوتھی برسی منائی گئی۔
انہوں نے صحافت اور سیاسیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کیں وہ ملک کے نیوز کاسٹروں کے بانیوں میں سے تھیں۔
ثریا شہاب نے1960 کے اوائل میں نیوز کاسٹر کی حیثیت سے کام کا آغاز کیا بعد میں وہ ایران چلی گئیں اور ریڈیو ایران زاہدان کےلئے خدمات انجام دیں۔
وہ1973 میں واپس پاکستان آگئیں اور ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن میں نیوزکاسٹر کی حیثیت سے کام شروع کیا۔
ثریا شہاب نے1980 کی دہائی کے وسط میں بی بی سی اردو سروس میں شمولیت اختیار کی یہ پہلی پاکستانی نیوز کاسٹر ہیں جنہیں بی بی سی اردو سروس کے لئے منتخب کیا گیا اور وہ لندن منتقل ہوگئیں۔ انہوں نے 1990 کی دہائی کے آخر میں وائس آف جرمنی کےلئے بھی کام کیا۔
ثریا شہاب کا2019 میں آج ہی کے دن 75 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں تھیں۔