Monday, 12 May 2025, 09:05:41 pm
 
وزیراعظم کی ملائیشین ہم منصب انورابراہیم کوپیپلزجسٹس پارٹی کا دوبارہ صدرمنتخب ہونے پرمبارکباد
May 12, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو پیپلز جسٹس پارٹی کا دوبارہ بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ انور ابراہیم کی شاندار قیادت خطے میں جمہوری اقدار کو دوام بخشتی رہے گی۔

انہوں نے ان کی مسلسل کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔