Monday, 12 May 2025, 07:57:30 pm
 
مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے خلاف عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا،ڈی جی آئی ایس پی آر
May 12, 2025

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ اس امر میں کسی کوکوئی شک نہیں ہوناچاہئے کہ جب کبھی پاکستان کی خودمختاری کو خطرہ ہوا یا اس کی علاقائی سا لمیت کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کاجامع ، مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیاجائے گا۔

وہ گزشتہ رات راولپنڈی میں ڈپٹی چیف آف ایئرسٹاف آپریشنزایئروائس مارشل اورنگزیب احمد اور ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی کھلی اوربزدلانہ جارحیت کے خلاف عوام سے کیاگیا وعدہ پورا کردیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کی بھی انتہائی شکر گزار ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مشکل فیصلے کرنے اور اس نازک صورتحال سے ملک کو نکالنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی بصیرت افروز قیادت اور کابینہ کے وزراء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

آپریشن بنیان مرصوص کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران اُن ملٹری لاجسٹکس اورتنصیبات جیسے اڑی سپلائی ڈپو اورپونچھ راڈارسٹیشن کونشانہ بنایاگیا جنہیں بے گناہ پاکستانیوں کے خلاف حملوں میں استعمال کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں تنصیبات کے ساتھ 26 فوجی اہداف جو پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال ہوتے تھے اور وہ ادارے جو پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے انہیں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھی ٹارگٹ کیا گیا اور تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس دوران پاک فوج کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے فتح ون اور فتح ٹو میزائلوں اور توپخانوں کا استعمال کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ان اہداف میں سورت گڑھ، سرسا، نالیہ آدم پور، بھٹنڈا، برنالہ، ہلواڑہ، اونتی پورہ، سرینگر، جموں ادھم پور، مامون، امبالہ اور پٹھان کوٹ میں فضائیہ اور ہوا بازی کے اڈے شامل تھےجن میں سے سبھی کو بڑا نقصان پہنچا، بیاس اور نگروٹا میں براموس کی ذخیرہ سہولت بھی تباہ کر دی گئی جس نے پاکستان پر میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت ہمارے بے گناہ شہری مارے گئے تھے۔ آدم پور میں ایس۔400 سسٹم پر بھی ہماری دلیر پاک فضائیہ نے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر چوراسی کے لگ بھگ بھارتی ڈرونزگرائے گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے جامع اورمؤثرسائبرحملے بھی کئے اوربھارتی فوج کے زیر استعمال اہم بنیادی ڈھانچے اور تنصیبات کو مفلوج کر دیا۔

 

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے اندردہشتگردانہ حملے کرنے والے پراکسی عناصر کو پناہ اورتربیت دینے والے مرکزکی نشاندہی کرکے اسے تباہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران درجنوں پاکستانی مسلح ڈرونزبھارت کے مختلف بڑے شہروں ، غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر اور گجرات تک پرواز کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر چوراسی کے لگ بھگ بھارتی ڈرونزگرائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے جامع اورموثرسائبرحملے بھی کئے اوراہم بھارتی فوجی مقامات اورتنصیبات کو مفلوج کردیا۔

انہوں نے بہادرپاکستانی قوم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں اخلاقی جرأت، عزم اورسب سے بڑھ کرقوم کی حمایت اوردعائیں مسلح افواج کے ساتھ رہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کی بھی انتہائی مشکورہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا اس امر میں کسی کو شک وشبہ نہیں ہوناچاہیے کہ جب کبھی پاکستان کی خودمختاری کو خطرہ ہوا یا اس کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کاجامع ، انتقامی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انتہائی سنجیدہ طرزعمل اپنایا اور جوابی فوجی کارروائی میں شہریوں کونقصان پہنچانے سے گریزکیا۔

جنگ بندی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب کو جب بزدلانہ حملے کئے گئے بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی جبکہ پاکستان نے انتہائی واضح جواب دیا کہ ہم اس اقدام کا پوری طاقت سے جواب دینے کے بعد ہی آگاہ کریں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان کے فوجی جواب اور بین الاقوامی مذاکرات کاروں کی مداخلت کے بعد پاکستان نے بھارت کی جنگ بندی کرنے کی درخواست کا جواب دیا۔