وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کاعالمی سطح پر اعتراف اور انہیں سراہا گیا ہے۔
نجی نیوزچینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دندان شکن ردعمل سے بھارت کو مایوسی کاسامنا کرناپڑا اوراس کا غرورخاک میں مل گیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے پالیسی سازوں کوپاکستان کے بھرپور ردعمل کی روشنی میں اپنی پالیسیوں کا ازسرنوجائزہ لینا ہوگا۔
دونوں ملکوں کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور دہشتگردی کی روک تھام پرمشتمل تین بڑے مسائل کو اولین ترجیح دے گا جو خطے میں امن کا قیام یقینی بنانے کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔