Monday, 12 May 2025, 06:56:37 pm
 
افواج پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح پرملک اوربیرون ملک جشن منایاجا رہا ہے
May 12, 2025

پاکستان کی مسلح افواج کی بھارت کے خلاف فتح پر نہ صرف اندرون ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی جشن منایا جا رہا ہے۔

لاہور میں وکلاء برادری نے دشمن کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کا جشن منایا۔

وہ لاہور ہائیکورٹ سمیت اپنی متعلقہ عدالتوں کے احاطے میں بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

وکلاء نعرے لگا رہے تھے اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کی بہادری کو شاندار طریقے سے خراج تحسین پیش کر رہے تھے۔

مستونگ میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء کی جانب سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے جھنڈے جلائے گئے۔

اس موقع پر اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔

پوری دنیا میں بھی بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کا جشن منایا جا رہا ہے۔

آذربائیجان میں بھی لوگوں نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کی اورجشن منایا۔

لندن میں بھی لوگ پاکستانی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔