Wednesday, 12 March 2025, 08:07:08 pm
 
امریکی تجویزپرروس کے ساتھ تیس روزہ فوری جنگ بندی کیلئے تیار ہیں، یوکرین
March 12, 2025

یوکرین نے کہاہے کہ وہ امریکی تجویزپرروس کے ساتھ تیس روزہ فوری جنگ بندی کیلئے تیارہے۔

اس بات کااعلان یوکرین اورامریکہ کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیہ میں کیاگیا۔

اعلامیہ کے مطابق امریکہ نے کہاکہ وہ یوکرین کے ساتھ خفیہ معلومات کاتبادلہ اور سیکیورٹی تعاون فوری بحال کردے گا۔

امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیونے کہا کہ وہ یہ تجویزروس کو پیش کریںگے اور اس کے ردعمل کاانتظارکریںگے۔