غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر بھی حملہ کیا اور تیس منٹ میں پندرہ مرتبہ ہ علاقے کو نشانہ بنایا۔مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں یہ سب سے زیادہ شدید حملے ہیں۔ادھریمن کے حوثیوں نے غزہ کیلئے خوراک، ادویات اور خیموں کی ترسیل پر بندش ختم کرنے کیلئے اسرائیل کوچار دن کی مہلت دی ہے۔