Wednesday, 12 March 2025, 08:51:33 am
 
یورپی ممالک کی غزہ کی تعمیر نو کیلئے تریپن ارب ڈالر کے عرب حمایت یافتہ منصوبے کی حمایت
March 09, 2025

سرکردہ یورپی ممالک نے غزہ کی تعمیر نو کیلئے تریپن ارب ڈالر کے عرب حمایت یافتہ منصوبے کی حمایت کی ہے ۔

فرانس، جرمنی ، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے اس منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں حقیقت پسندانہ طورپر آئندہ پانچ سال میں غزہ کی تعمیر نو پر زوردیاگیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس تجویز میں غزہ کے لوگوں کیلئے تباہ کن صورتحال میں تیزی سے اور پائیدار بہتری کا وعدہ کیاگیا ہے ۔

اس منصوبے میں غزہ کے نظم ونسق کو عارضی طورپر آزاد ماہرین کی ایک کمیٹی کے ذریعے چلانے اور علاقے میں بین الاقوامی امن فوجیوں کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔

یہ کمیٹی انسانی امداد کی نگرانی اور فلسطینی اتھارٹی کے زیر نگرانی عارضی طور پر غزہ کے امور کوسنبھالنے کی ذمہ دار ہوگی۔