Wednesday, 12 March 2025, 08:50:16 am
 
بھارتی شہر ہریانہ میں بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
March 08, 2025

بھارتی شہر ہریانہ میں بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جبکہ مغربی بنگال میں ایک مسافر طیارہ اے این بتیس زمین پر اُترتے ہوئے تباہ ہو گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہریانہ میں رائے پور رانی کے پہاڑی جنگلات کے علاقے میں ایک جیگوار لڑاکا طیارہ انبالہ ہوائی اڈے سے پرواز کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا جبکہ مسافر طیارہ اے این بتیس مغربی بنگال کے علاقے BAGDOGRA میں لینڈنگ کے دوران تباہ ہو گیا۔

نقادوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہونے کے دعوئوں کے باوجود اِن واقعات سے بھارتی فضائیہ کی ناقص جنگی تیاری بے نقاب ہو گئی ہے۔