Wednesday, 12 March 2025, 08:44:28 am
 
او آئی سی نے غزہ پر قبضے بارے امریکی صدر کے متنازعہ منصوبے کے خلاف عرب لیگ کی جوابی تجویز کی توثیق
March 08, 2025

اسلامی تعاون تنظیم نے غزہ پر قبضے اور اس کے باشندوں کو بے دخل کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ منصوبے کے خلاف عرب لیگ کی جوابی تجویز کی توثیق کی ہے۔57 رکنی بین الاقوامی تنظیم کا یہ فیصلہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے اس موقع پر گفتگو میں غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی پاسداری ان کی سرزمین پر رہنے میں مضمر ہے۔