Wednesday, 12 March 2025, 09:00:20 am
 
بھارتی وزیرخارجہ کے دورہ برطانیہ پرلندن میں سکھ برادری کااحتجاج
March 07, 2025

ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے دورہ برطانیہ کے موقع پر لندن میں سکھ برادری نے شدید احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران ، ایک سکھ رہنما جے شنکر کی گاڑی کی طرف بھاگا اور بھارتی پرچم پھاڑ کر شدید غصے کا اظہار کیا۔

احتجاج کرنے والے سکھوں نے مودی کی پالیسیوں اور بھارتی حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔

احتجاج میں شریک سکھ رہنما ئوں کا کہنا تھا کہ جے شنکر بھارت کے عالمی جاسوسی نیٹ ورک کو چلا رہا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے سکھوں کے خلاف شرانگیز اقدامات پر عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

بھارت میں پچھلی کئی دہائیوں سے سکھوں کو ان کے بنیادی مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔