Monday, 09 December 2024, 09:34:28 pm
 

مزید خبریں

 
عالمی برادری تنازعہ کشمیرحل کرانے میں کوششیں تیز کرے، حریت کانفرنس
November 10, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری حق خودارادیت کے لیے پرعزم ہیں اور وہ بھارتی غلامی سے آزادی کے لئے اپنی جائز جدوجہد سے ہرگز دستبردارنہیں ہونگے۔

ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ زمینی حقائق کو تسلیم کرے اور تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقدامات کرے۔

انہوں نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیاجو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں۔

ادھر بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

اسی طرح کی کارروائیاں وادی کشمیر کے سوپور، بانڈی پور، ہندواڑہ، کپواڑہ، گاندربل اور کنگن کے علاقوں میں بھی کی گئیں۔

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے ایکس پر ایک بیان میں بھارت میں نفرت کوہوا دینے خاص طور پر مسلمانوں اور عیسائیوں کو نشانہ بنانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔