Thursday, 26 December 2024, 11:53:17 pm
 
کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیر کے عوام کی سیاسی اور مذہبی شناخت سے محروم کرنے کی بھارتی حکومت کی کوششیں روکنے کا عزم
November 07, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کو ان کی سیاسی اور مذہبی شناخت سے محروم کرنے کی بھارتی حکومت کی کوششیں روکنے کے عزم

کا اعادہ کیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے ایک بیا ن میں کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کی بحالی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتیہ

جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کیلئے اپنی شناخت سے دستبردار نہیں ہوں گے جس کا مقصد مسلم اکثریتی علاقوں کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

ترجمان نے خطے میں غیر کشمیری ہندوئوں کی آبادکاری کی کوششوں پر مودی حکومت کی مذمت کی اور اسے مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا جو کشمیریوں کی اُمنگوں اور بین الاقوامی اقدار کے منافی ہے۔