Friday, 22 November 2024, 04:03:54 pm
 
وزیر خارجہ اقوام متحدہ حقوقِ انسانی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا روانہ
September 09, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی تین روزہ دورے پرسوئٹزرلینڈروانہ ہوگئے ہیں جہاں وہآج جینوا میں شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی  انسانی حقوق کونسل کے بیالیسیویں ا جلاس میں پا کستان کی نمائندگی کریں گے ۔

وہ اجلاس سے خطاب  بھی کریں گے اوردنیابھرسے فورم میں  شریک مندوبین کے سامنے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔

اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ  اورغیرقانونی اقدامات کا معاملہ اٹھائیں گے اور ان کے نتیجے میں خطے کو درپیش خطرات  اجاگر کریں گے۔

وزیرخارجہ جنیوامیں اسلامی تعاون تنظیم اورعالمی ادارہ صحت کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وہ جنیوامیں مقامی اورعالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے اور مختلف عالمی اورعلاقائی مسائل پرپاکستان کاموقف اورنقطہ نظر پیش کریں گے۔