Wednesday, 12 March 2025, 03:38:27 pm
 
اقوام متحدہ اورعرب ریاستوں کی غزہ میں امداد کا داخلہ بند کرنے پراسرائیل کی مذمت
March 03, 2025

اقوام متحدہ اور کئی عرب ریاستوں نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر ہر طرح کی امداد کا داخلہ بند کرنے پر اسرائیل کی مذمت کی ہے۔

انسانی امور کے لئے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل TOM FLETCHER نے ایک بیان میں اسے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ زندگی بچانے کیلئے ضروری امداد بھیجنے کے لئے رسائی دے۔

سعودی عرب،مصر، قطر اور اردن سمیت کئی دیگر ممالک نے اس غیر انسانی اقدام پر اسرائیل کی مذمت کی ہے۔

ادھر حماس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ بندش جنگ بندی معاہدے سے بغاوت ہے۔