Wednesday, 16 October 2024, 10:15:04 am
 
بھارت میں اقلتیں بنیادی حقوق اور بقا کی جنگ لڑنے میں مصروف
September 08, 2024

بھارت میں اقلیتیں اپنے بنیادی حقوق اور بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔مودی سرکار کے تیسرے دورِ اقتدار میں بھارت کو شدید نسلی، لسانی اور مذہبی تعصبات کا سامنا ہے ۔۔

بی جے پی کی انتہاپسندانہ پالیسیاں اپنے ہی ملک کے لوگوں کو نگلنے لگی ہیں۔ریاستی سطح پر بہت سے طبقات اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور حکومتِ وقت کے ساتھ برسرِ پیکار ہیں

منی پور کی میٹی اور کُکی کمیونٹیز کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لڑوایا جارہاہےاور بی جے پی حکومت طاقت کے زور پر لوگوں کو خاموش کروانا چاہتی ہے۔

سخت کرفیو اور وسیع پیمانے پر ریاستی مشینری کے استعمال کے باوجود مسلح افراد سول آبادی کو بار بار ٹارگٹ کر رہے ہیں۔

  اس سے قبل منی پور کے نواحی گاؤں میں 5 گھروں کو جلا کر خاکستر کردیا گیا ۔جس کے بعد امفال وادی میں شدت پسندی کے نئے باب کا آغاز ہوا

کُکی کمیونٹی کے مسلح افراد نے ڈرون اٹیک کیئے تھے مگر حالیہ حملوں میں اُنہوں نے لانگ رینج راکٹوں کا ساتھ حملے کئے۔

 کُکی کمیونٹی کے مسلح افراد نے اس سے قبل ریاست کے سابق وزیرِاعلٰی مائیریماام کوئرینگ سنگھ کی رہائش گاہ کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا تھا ۔