Saturday, 23 November 2024, 05:00:10 pm
 
پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کے امکانات موجود ہیں:منیر اکرم
August 06, 2020

File Photo 

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے خبردارکیاہے کہ بھارت کے کشمیر کے متنازعہ علاقے کامکمل کنٹرول حاصل کرنے کے ایک سال بعدبھی پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کے امکانات موجود ہیں۔ایک غیرملکی جریدے کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ ایک سال کے دوران انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔منیراکرم نے کہاکہ بگڑتی ہوئی صورتحال نسل کشی اورممکنہ محاذآرائی کی طرف دھکیل سکتی ہے۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ یہ واضح ہے کہ صورتحال کسی بھی لمحے بگڑسکتی ہے اس لئے پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کاخطرہ ہمیشہ موجود رہے گا۔