Tuesday, 03 December 2024, 10:27:02 pm
 
وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم
November 05, 2024

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

 

ایک بیان میں انہوں نے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا جس میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کیاگیا۔

 

وزیراعلیٰ نے کہا بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔