Saturday, 23 November 2024, 04:06:52 pm
 
انڈس ہسپتال ضلع کی چاغی میں مریضوں کو صحت کی بہترین خدمات کی فراہمی جاری
November 23, 2024

انڈس ہسپتال ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں مریضوں کو صحت کی بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے۔

اس ہسپتال کا افتتاح رواں سال جون میں بلوچستان حکومت اور ریکوڈک مائننگ کمپنی کے تعاون سے کیا گیا تھا۔

ہسپتال میں روزانہ اوسطا 150 سے 200 مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے جبکہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر مریضوں کو چوبیس گھنٹے طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔