حکومت، بلوچستان میں زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔
حکومت نے زرعی شعبے کی بحالی کیلئے 2022 کے سیلاب میں تباہ ہونے والی آبی گزرگاہ کو بحال کردیا ہے ۔
اس آبی گزرگاہ کی بحالی سے ہزاروں کاشتکاروں کو مدد ملے گی اور ستاون ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔
اس بحالی سے بلوچستان میں پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا اور سالانہ زرعی پیداوار میں ایک ارب روپے کا اضافہ ہوگا ۔