بلوچستان حکومت نے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات میں پنک سکوٹی تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے خواتین کیلئے پنک سکوٹی سکیم سے متعلق پالیسی جلد وضع کی جائے گی۔
وزیراعلی نے کہاکہ یونیورسٹی ، کالج اور سکولوں کی طالبات کو بااختیار اورخودمختار بنانے کیلئے سکوٹی موٹر سائیکل جلد دی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان کی خواتین کو ہرشعبہ زندگی میں ترقی کیلئے بھرپور مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پانچ خواتین ڈپٹی کمشنرز تعینات کی گئی ہیں اور وہ بہترین انتظامی امور سرانجام دے رہی ہیں۔