Saturday, 14 December 2024, 05:45:55 pm
 
بلوچستان کے ضلع دکی میں دکی بچاؤ تحریک کے زیراہتمام پرامن ریلی
November 24, 2024

بلوچستان کے ضلع دکی میں دکی بچاؤ تحریک کے زیراہتمام پرامن ریلی نکالی گئی۔

ضلع دکی سے تعلق رکھنے والے عوام کی ایک بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے بینرز ، پلے کارڈز اور قومی پرچم اٹھارکھے تھے اور وہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔

شرکاء نے دہشت گردی کے خاتمے پر افواج پاکستان اور فرنٹیئر کور کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دکی کے عوام پاک فوج ، ایف سی ، پولیس اور لیویز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ دکی کے عوام محب وطن ہیں اور انہیں ملک کے خلاف گمراہ نہیں کیاجاسکتا۔