بلوچستان کے ضلع پشین میں ایک بڑے جرگے کا انعقاد کیا گیا۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرگے کا مقصد عوام کے مسائل سننا اور جلد از جلد ان کا حل تلاش کرنا ہے۔
بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ جرگوں کے ذریعے وہ بلوچستان کو امن کی جانب بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں فورسز کی ضرورت ہوگی وہاں انہیں تعینات کیا جائے گا۔
بلوچستان کور کے کمانڈر نے کہا کہ وہ مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں۔
قبائلی عمائدین نے قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کلیدی کردار کو سراہا اور صوبے میںامن و استحکام کیلئے ان سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔