Friday, 29 March 2024, 03:19:43 am
اسلام آباد میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کا طلباء کیلئے تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام
March 05, 2023

اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے تعاون سے اسلام آباد میں مارگلہ ہائیکنگ ٹریل 3 پر ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہائیکنگ ایونٹ کا اہتمام کیا جس میں طلبا، اساتذہ ، سٹاف ممبران اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بہت بڑی تعداد میں جوش و خروش سے شرکت کی۔ اس موقع پر کالج اور ہسپتال کی سینئر انتظامیہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھی۔

آئی ایم ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر یاسرخان نیازی نے کہاکہ ادارہ اپنے طلبا کو اعلی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں ہے تاکہ مستقبل کے یہ طبی ماہرین پیشہ ورانہ تعلیم، قابل اعتماد تجربے، علمی سرگرمیوں اور طبی تحقیق کے ذریعے معاشرے کی بھرپورخدمت کرنے کے قابل ہو سکیں۔

یاسر خان نیازی نے مزید کہاکہ کالج اور ہسپتال ہر سال الگ سے ہم نصابی سرگرمیوں کا ہفتہ بھی منعقد کرتے ہیں جس میں والی بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ جیسے کھیلوں کے ساتھ تفریحی میلے، فنون لطیفہ، کوئز، مباحثے اور شاعری کے مقابلے بھی شامل ہوتے ہیں۔

ادارے کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عمران علی غوری نے بتایا کہ کالج میں طلبا کو مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کا حصہ بننے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست رہیں اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں کالج اور ہسپتال کی معاشرے میں صحت مند طرز زندگی اپنانے کے بارے میں شعور پیدا کرنے کی کاوشوں کو تقویت بخشتی ہیں۔

تفریحی سرگرمیوں اورموسیقی پرمشتمل ہائیکنگ ایونٹ تقسیم انعامات کے ساتھ اختتام پذیرہوا۔ طلبا، اساتذہ اور دیگر شرکا نے کالج انتظامیہ کا مفید تقریب کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.