Friday, 18 October 2024, 01:33:00 pm
 
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے منعقدہ گرین رزمک کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر
October 03, 2024

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے منعقدہ گرین رزمک کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ۔

ٹورنامنٹ میں کل 12 ٹیموں نے حصہ لیا جو 15 ستمبر سے 30 ستمبر تک جاری رہا۔ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے ذریعے صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔

ٹورنامنٹ نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

اختتامی تقریب میں جیتنے والے ٹیموں کو کیش انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔ اختتامی تقریب میں بڑی تعداد میں عسکری و سول حکام اور مشران نے شرکت کی۔