Sunday, 22 December 2024, 11:12:44 am
 
ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی
September 02, 2024

سید علی گیلانی، پاکستان حامی رہنما تصور کیا جاتے تھے اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کے لیے والد کا درجہِ رکھتے تھے۔ان کے نظریے کا خلاصہ " ہم پاکستانی ہے پاکستان ہمارا ہے" تھا۔

انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1952 میں جماعت اسلامی (JeI) سے کیااپنی زندگی کے بارہ سال تحریک آزادی کشمیر کے لیے جیل میں بسر کیے اور اپنی زندگی میں سید علی گیلانی نے انڈین پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کی سخت مخالفت کی۔

انہوں نے 1987 کے انتخابات کے دوران مسلم یونائیٹڈ فرنٹ میں ایک اہم کردار ادا کیا جبکہ1992 میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے قیام میں مرکزی کردار ادا کیا۔

سیّد علی گیلانی نے کشمیر میں ہندوستانی اقدامات کے خلاف 2008 کے بعد اہم تحریکوں کی قیادت کی اور بھارت کی جانب سے ارٹیکل 370 اور A35 کی منسوخی کے بعد انہوں نے اپنی موت تک کشمیر کی خصوصی حیثیت کے لیے جدوجہد جاری رکھی اور اگست 2019 سے اپنی وفات تک (2021) گھر میں نظر بند رہے لیکن اپنے مقصد سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے۔

ہندوستانی حکومت کی تدفین سے انکار سے ہندوستان کی بین الاقوامی مذمت کا سامنا کرنا پڑا سید علی گیلانی نے30 کتابیں تصنیف کیں، بشمول ایک خود نوشت ان کی تدفین کے دوران ہندوستانی حکومت کی ناروا سلوک پر عالمی سطح بھارت کی ہرزہ سرائی ہو تھی۔

بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی اس حرکت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں تصور کیا جاتا ہیں۔