خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس سروسز میں ترامیم کی منظوری دی ہے،ان ترامیم کا مقصد خیبرپختونخوا میں ضم کئے گئے اضلاع اور دشوارگزار علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اقلیتی اہلکاروں کیلئے بھرتی کے طریقہ کار میں نرمی کرنا ہے۔
صوبائی کابینہ نے آج (بدھ)پشاور میں وزیراعلیٰ محمود خان کی صدارت میں پر امن علاقوں اور کے پی سنسر شپ آف موشن پکچرز رولز 2021کیلئے اسی کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔ کمپیوٹر ائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے فیس کے نئے شیڈول، اشیا کی آن لائن تجارت کرنے والی کمپنیوں کے قواعدوضوابط،EATA آر ڈی نینس میں ترامیم، سرکاری شعبے کی کمپنیوں کیلئے پالیسی لائحہ عمل اور زچہ بچہ بہبود قواعد 2021 کی بھی منظوری دی گئی۔