Friday, 03 January 2025, 05:47:13 am
 
معروف کلاسیکل گلوکار استاد بدرالزماں انتقال کرگئے
December 01, 2023

معروف کلاسیکل گلوکار استاد بدر الزماں آج لاہور میں انتقال کر گئے۔

وہ 21 اپریل 1940 کو پیدا ہوئے۔وہ استاد چھوٹے غلام علی خان اور باؤ فیض کے شاگرد تھے۔

استاد بدر الزماں نے کلاسیکی موسیقی کی مختلف اصناف کو اجاگر کرنے کے لیے چودہ کتابیں تصنیف کیں۔

2006 میں حکومت پاکستان نے کلاسیکی موسیقی کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن سعید احمد شیخ نے استاد بدر الزماں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استاد بدر الزماں کی موسیقی کے میدان میں خدمات یاد رکھی جائیں گی۔