کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ بزرگ حریت رہنما اور تحریک آزادی کشمیر کے دوسرے شہدا کے نصب العین کو ہرقیمت پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کشمیری عوام سے متحدہ رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔
حریت رہنماوں محمد یوسف نقاش، فیاض حسین جعفری اور سید سبط شبیرقمی نے سری نگر میں اپنے بیانات میں کہاکہ تحریک آزادی میں سید علی گیلانی کی ثابت قدمی امن اور انصاف چانے والوں کو متاثر کرتی رہے گی۔