وزیراعظم عمران خان نے آج (اتوار) ایف نائن پارک اسلام آباد کے بالمقابل مجوزہ بلیو ایریا کے مقام کا دورہ کیا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اگلے ماہ ہونے والی کمرشل نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم وفاقی دارالحکومت کی بہتری، خدمات کی فراہمی اور ماحول کی بہتری کیلئے خرچ کی جائے گی۔اس رقم کا کچھ حصہ کم لاگت کے مکانات خصوصاً نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے منظور شدہ کچی آبادیوں کے مکینوں کو باوقار رہائش کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا۔(این این آر، وہاج بشیر)