چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سعودی عرب کے مفتی اعظم کی مسلم دنیا کے لیے خدمات پر اظہار تشکر کیا ہے۔
ریاض میں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ سے ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ مذہبی اقدار اور باہمی احترام پر مبنی گہرے تعلقات کو اُجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلیمی اور مذہبی شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔چیئرمین سینیٹ نے رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مفتی اعظم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے افہام وتفہیم کی فضا کو بہتربنانے اور علماء کے تبادلوں کی اہمیت پر زوردیا۔