امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کے وفاقی وزیر امیر مقام نے احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے پر پی ٹی آئی کے رہنمائوں پر کڑی تنقید کی ہے۔
ایک بیان میں امیر مقام نے کہا کہ ان لوگوں کا ایجنڈا خون بہانا تھا جو پورا نہیں ہوا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کے لئے صوبائی حکومت کے وسائل کا اندھا دھند استعمال صوبے کے عوام کے لئے انتہائی افسوسناک ہے۔